19 اکتوبر 2013 - 20:30
ایرانی صدر: افغانستان میں بیرونی مداخلت قابل قبول نہیں ہے

ایرانی صدر نے افغانستان کے داخلی امور میں کسی بھی طرح کی بیرونی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ملک کے موجودہ بحران کے افغان حل کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں ایران کے نئے سفیر محمد رضا بہرامی کے ساتھ ملاقات میں حسن روحانی نے کہا کہ افغانستان کی مشکلات وہاں کے لوگوں کے ذریعے اور ان کی خواہش کے مطابق حل ہونی چاہیئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا، بیرونی مداخلت سے اس ملک کے موجودہ حالات کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔

ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تہران اور کابل کے باہمی تعلقات کے فروغ  کا مطالبہ بھی کیا۔

.......

/169